پولیس چیف کا پہلا ایکشن ،ڈی ایس پی اور2 ایس ایچ اوز کو عہدے سے ہٹا دیا

10 Sep, 2023 | 07:35 PM

ویب ڈیسک: کراچی پولیس چیف خادم رندکا پہلا ایکشن ،ایک ڈی ایس پی اور2 ایس ایچ اوز کو عہدے سے ہٹا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق عہدے سے ہٹائے جانے والوں میں ڈی ایس پی سہراب گوٹھ چودھری سہیل فیض شامل ہیں،ایس ایچ او رضویہ راشد علی اور ایس ایچ او سرجانی ٹاؤن امین سولنگی کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوز کو منظم جرائم علاقے میں ہونے کی اطلاعات پر ہٹایا گیا ہے ۔

مزیدخبریں