ویب ڈیسک: کراچی میں چلتی گاڑی میں بیوی سے مبینہ جھگڑے پر شوہر نے خود کو گولی مارلی۔
پولیس کے مطابق واقعہ نیوٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر بیوی سے جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنے سینے پرگولی ماری۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس کی گاڑی سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔زخمی شخص کی شناخت سعود کے نام سے ہوئی ہے جو کہ ایک تاجر ہے۔
دوسری جانب گاڑی میں موجود زخمی شخص کی اہلیہ اور دیگر اہلخانہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں کہا ہےکہ سعود ایک ماہ سے پریشان تھا۔