مذاکرات کامیاب، شوگر ملز مالکان کا 140روپے فی کلو چینی فروخت کرنے کا فیصلہ

10 Sep, 2023 | 06:28 PM

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت اورشوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل تین روز سے جاری مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے شوگر ملز مالکان کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے سینٹرز،ماڈل بازاروں اوراتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر چینی فروخت کرے گی۔عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔چینی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو ہوگا۔ 

ملاقات میں کرشنگ سیزن 28 اکتوبر سے شروع کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے فی کلو چینی فروخت کریں گے۔ شوگر ملزمالکان کے وفد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا  کہ پنجاب میں چینی کا وافر سٹاک موجود ہے۔ پنجاب میں ضرورت سے زیادہ چینی موجود ہے۔

واضح رہے کہ شوگر ملزمالکان کے وفد میں ہارون اختر،ذکا اشرف،فواد مختاراوردیگر شامل تھے۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویراورچیف سیکرٹری زاہد اختر زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ 

مزیدخبریں