ویب ڈیسک: غازی آباد میں گھر کی چھت پر دو لڑکیوں کو زندہ جلائے جانے کا معاملہ، پولیس نے دوہرے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزم حساس ادارے کا حاضر سروس اہلکار نکلا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عتیق مقتولہ طیبہ کا منگیتر تھا۔ عتیق کو شک تھا کہ طیبہ کا کسی اور سے تعلق ہے۔ طیبہ کی بڑی بہن کی شادی عتیق کے بڑے بھائی سے ہوئی، شک کی بنا پر ملزم عتیق نے تین ماہ قبل طیبہ اور اس کی بڑی بہن مافیہ کو گھر کی چھت پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کرلیا،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا گیا۔