شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی، مومنہ اقبال کا حلف

10 Sep, 2023 | 03:29 PM

Ansa Awais

(ویب ڈیسک)اداکارہ مومنہ اقبال نے شوبز انڈسٹری میں شادی نہ کرنے کا حلف اٹھا لیا۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔اس دوران اداکارہ نے بتایا کہ ا نہیں فلائٹ فوبیہ ہے، جہاز میں سفر کرنا ان کے لیے بہت مشکل کام ہے مگر مجبورا بذریعہ جہاز انہیں ایک سے دوسرے شہر سفر کرنا پڑتا ہے۔اداکارہ نے شو کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں شادی کرنے کے بہت فوائد ہیں، شادی کرنے کے لیے اداکاروں کو مفت میں کپڑے اور سب کچھ مل جاتا ہے اور شادی ہو جاتی ہے، اداکاروں کے بچوں کی تقریبات پر بھی خرچہ نہیں آتا۔

مومنہ اقبال نے انڈسٹری میں شادی کرنے کا نقصان بتاتے ہوئے کہا کہ سمجھ میں نہیں آتا کے کون کس کی تعریف کر رہا ہے، بیوی اپنی اور شوہر اپنی تعریفوں میں لگے رہتے ہیں اور پھر اس طرح سے لڑائیاں ہو جاتی ہیں۔شو کے دوران اداکارہ نے حلف اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کریں گی۔

مزیدخبریں