ّ(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے دوسرے سٹارز کی طرح ٹاپ اداکاراؤں کنگنا رناوت اور سونم کپور کی تعلیمی قابلیت جان کر بھی مداح دنگ رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کوئین کنگنا رناوت اگر بارہویں جماعت میں کیمسٹری کا پرچہ کلیئر کرلیتیں تو آج وہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن نہیں ہوتیں بلکہ ان دلوں کی معالج ہوتیں۔ کنگنا کے مطابق انہیں بچپن سے ڈاکٹر بننے اور غریبوں کی مدد کرنے کے لیے پڑھایا جارہا تھا۔ سب کچھ ٹھیک جا رہا تھا کہ بارہویں جماعت میں اچانک کیمسٹری کے پیپر میں فیل ہوگئیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ یہیں سے ان کی سوچ بدل گئی اور فیل حسینہ نے فن میں دل لگانا شروع کر دیا۔ مختصر یہ کہ کنگنا جی نے 19سال کی عمر میں فلم گینگسٹر سے ڈیبیو کیا اور آج ہم سب انہیں کوئین کے لقب سے جانتے ہیں۔ انیل کپور کی بیٹی سونم کپور بھی ان بولی وڈ اسٹار کڈز میں سے ہیں جنہوں نے اپنی پڑھائی ادھوری چھوڑ دی۔
سونم کا دل ہمیشہ سے پاپا کی اداکاری اور فلموں کے سیٹ پر لگتا تھا۔ اس لیے بارہویں جماعت پاس کرنے کے بعد سونم نے 22سال کی عمر میں اپنی پہلی فلم ایک گریجویٹ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ کی۔