ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا: کامران ٹیسوری کی پیشگوئی

10 Sep, 2023 | 01:16 PM

مانیٹرنگ ڈیسک: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سے ملاقات کے بعد ڈالر کی قدر کم ہونا شروع ہوئی، ڈالر مزید 10 سے 15 روپے سستا ہوگا، حکومت اور آرمی چیف نے معاشی دہشت گردی کے خاتمے کا فیصلہ کرلیا ہے ، سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

پی آئی اے کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ پی آئی اے نقصان کے سوا کچھ نہیں دے رہا ،پی آئی اے کی نجکاری آئندہ 3ہفتوں میں ہوجائیگی، نقصان میں چلنے والے تمام اداروں کی نجکاری ہوگی،خلیجی ممالک سے بہت جلد سرمایہ کاری شروع ہوجائے گی اور غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجا جائے گا، 10،10سال سے تعطل کے شکار مسائل پر اب فیصلے ہوں گے۔

مزیدخبریں