بھارتی ریاست راجستھان میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

10 Sep, 2023 | 11:29 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں گرمی انتہا کو پہنچ گئی، گزشتہ روز  پڑنے والی گرمی نے 74 سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ راجستھان کے صحرائی شہر جیسلمیر میں گزشتہ روز پڑنے والی شدید گرمی نے شہریوں پر قیامت ڈھا دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جیسلمیر میں درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو 74 سال کا گرم ترین درجہ حرارت رہا، اس سے قبل 43.3 ڈگری سینٹی گریڈ 10 ستمبر  1949 میں کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز  صحرا کے کئی علاقے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہے جبکہ ریاست کے شہر  باڑمیر میں 40.3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو راجستھان کا دوسرا گرم ترین مقام تھا۔

مزیدخبریں