(ویب ڈیسک)پاکستان کے نامور اداکار عدنان صدیقی نے سوشل میڈیا پر زیر گردش اپنی وفات کی افواہوں کی تردید کر دی اور کہا کہ میں بالکل ٹھیک اور زندہ ہوں۔
عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے موبائل پر ایک یوٹیوب کی ایک ویڈیو دکھائی جس میں خاتون عدنان صدیقی کی موت کی خبر دے رہی تھی۔
ویڈیو دکھانے کے بعد عدنان صدیقی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ’بہت اچھے آدمی تھے اللہ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے، ان کے دوستوں کو خوش اور آباد رکھے‘۔
View this post on Instagram
عدنان صدیقی نے کہا کہ ’میں بالکل ٹھیک ہوں، آپ کے سامنے لائیو ہوں، نہیں معلوم کس نے میری موت کی خبر پھیلائی ، پریشان مت ہوں، مرنا تو برحق ہے مگر ابھی کچھ دن باقی ہیں، آپ سب لوگ خوش رہیں اور آباد رہیں اور زندگی انجوائے کریں‘۔
Before anyone of you start offering condolences here, am rubbishing the news of my demise that’s doing the rounds on social media. Yours truly is very much alive and kicking Alhamdulillah.
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) September 9, 2023
عدنان صدیقی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’صحافت اور بریکنگ نیوز کے نام پر میرے انتقال کی افواہیں پھیلانے والے، اگلی بار ایسی بریکنگ نیوز دینے سے قبل مجھ سے رابطہ کر لیں'۔
اداکار نے لکھا کہ 'میں تحریری طور پریادگاری پیغام کے ساتھ خبر کی تصدیق کے لیے ذاتی طور پر آپ کے اسٹوڈیو آؤں گا، آخر کار آپ کی صحافت بہت اعلیٰ ہے‘۔