(ویب ڈیسک)کراچی میں موٹر سائیکل لفٹنگ عملے پر شہریوں کا تشدد،عملے کو جان بچاکر بھاگنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر میں غلط پارک کی گئی موٹر سائیکلوں کو اٹھانے والے عملے پر شہریوں نے تشدد کیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کے تشدد کے باعث عملے کو جان بچاکر بھاگنا پڑگیا، واقعے کی تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل اٹھانےکے بعد 500 روپےجرمانہ کیاجاتا ہے، آج کل مہنگائی کے اس دور میں پیٹرول ڈلوانا مشکل ہے، پارکنگ اور جرمانہ کہاں سے دیں۔