راولپنڈی میں پولیس مقابلہ،کانسٹیبل شہید، 2 اہلکار زخمی، تین ڈاکو مارےگئے

10 Sep, 2023 | 05:23 AM

سٹی42: راولپنڈی میں پولیس اورڈاکووں کے درمیان مقابلہ میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس مقابلہ راولپنڈی کے نواحی علاقہ روات میں ہوا۔ راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق شہید کانسٹیبل کی شناخت عدیل ظفر کے نام سے ہوئی وہ تھانہ دھمیال میں تعینات تھا۔

تھانہ دھمیال کی پولیس چوکی کے عملہ نے ڈاکووں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بحریہ ٹاون مین ریڈ کیا تھا، ڈاکووں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کر دی جس سے ایک پولیس کانسٹیبل  شہید ہو گیا، دو جوان زخمی ہو گئے،3 ڈاکو پولیس کی جوابی فائرنگ سے زخمی ہو گئے، ان میں سے ایک فرار ہو گیا جبکہ دو زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہو گئے۔

مزیدخبریں