مسیحیوں کے امن پرست روحانی پیشوا پوپ فرانسس  کی ایکشن فلموں کے ایکٹرکے ساتھ شیڈوباکسنگ، ویڈیو وائرل

10 Sep, 2023 | 03:55 AM

سٹی42: کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ فرانسسس اور ہالی وڈ  کے صف اول کے ایکشن فلموں کےاداکار و ہدایتکار سیلویسٹر اسٹالون کی ایک دوسرے کے ساتھ باکسنگ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیلویسٹر اسٹالون پوپ فرانسس سے ملنے کے بعد ان سے اپنی اہلیہ، بیٹیوں اور بھائی کا تعارف کرواتے ہیں۔

اس ملاقات کے دوران پوپ فرانسس اپنے ساتھ کھڑے ویٹی کن سٹی کے عہدیدار سے کچھ کہتے ہیں جس پر سیلویسٹر اسٹالون مذاحیہ انداز میں ان کے سامن شیڈو باکسنگ کرنے لگتے ہیں، کچھ دیر بعد پوپ فرانسس بھی ہاتھ کا مکا بنا کر اسٹالون کو ہوائی مکے مارتے ہیں۔

چھیاسی سالہ امن پرست پوپ فرانسس نے انکشاف کیا کہ وہ سلویسٹر اسٹالون کی فلموں کو پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے فلم "راکی" سے اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے والے ایکشن سپر اسٹار سے مصافحہ کیا اور وہ ایک ساتھ شیڈو باکس کرنے لگے

ایکشن فلم لیجنڈ سلویسٹر سٹالون جو بہت سی تشدد سے بھری فلموں میں ہیرو کا کردار ادا کر چکے ہیں، انہوں نے اپنی اہلیہ جینیفر فلاوین، اور تین بیٹیوں، صوفیہ، سسٹین اور اسکارلیٹ کے ساتھ ویٹیکن سٹی کے ایک اپوسٹولک محل میں پوپ سے ملاقات کے لئے گئے۔سلی کے بھائی فرینک اسٹالون بھی خاندان کے ساتھ پوپ سے ملنے گئے۔

جب 86 سالہ پوپ فرانسس کا تعارف صوفیہ، اسکارلیٹ اور سسٹین سے کرایا گیا تو پوپ نے چھت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان کا موازنہ "تھری میریز" سے کیا ۔

اسٹالون نے کہا: "اپنے مصروف دن سے وقت نکالنے کے لیے آپ کا بہت شکریہ، میں اآپ کی مہربانی کو سراہتا ہوں۔"

جس پر پوپ نے جواب دیا کہ سلوسٹر کے ساتھ ملنا ان کے لئے بھی اعزاز ہے۔ انہوں نے ایک مترجم کے ذریعے فلم اسٹار سے کہا: "ہم آپ کی فلموں کے ساتھ بڑے ہوئے ہیں۔"

جس پر ایکسپینڈیبل لیڈ نے مذاق میں کہا: "تیار ہیں؟ ہم باکسنگ کریں!" اور اپنی مٹھیوں کو  مکے کی شکل دے لی، جیسے وہ شیڈو باکس کے لیے تیار ہوں۔

اس کے جواب میں پوپ فرانسس بھی اچھے مزاح  کے موڈ میں دکھائی دیئے، پوپ فرانسس نے بھی ہنسنے سے پہلے جواب میں اپنے ہاتھ اٹھائے۔

"بہت خوب،  میں اس کی بہت تعریف کرتا ہوں،" سلی نے مزید کہا۔

77 سال کے ہو چکے سلویسٹر سٹالون نے اس ملاقات کے بعد اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اس ملاقات کے بارے میں لکھا، "بہت نایاب اور خاص لمحہ"۔

مزیدخبریں