پاکستان آج انڈیا سے ٹکرائے گا؛ ٹیم میں کون کون ہے، تفصیل جانئے

10 Sep, 2023 | 01:44 AM

سٹی42: پاکستان ایشیا کپ سپر 4 کا دوسرا میچ آج کولمبو میں بھارت کے خلاف کھیلے گا۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے اپنے پلیئنگ 11 کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان بھارت کے خلاف اسی ٹیم کے ساتھ کھیلے گا جس نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری میچ کھیلا تھا۔ 

پاکستان کی ٹیم میں تین فاسٹ باؤلرز، ایک فاسٹ باؤلنگ آل راؤنڈر اور تین اسپن آل راؤنڈر شامل ہیں۔فاسٹ باؤلنگ کے شعبے میں شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کو فہیم اشرف سپورٹ کریں گے۔ 

اسپن باولرز میں نائب کپتان شاداب خان، افتخار احمد اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

ٹاپ آرڈر میں فخر زمان، امام الحق اور کپتان بابر اعظم شامل ہیں۔

محمد رضوان وکٹ کیپنگ کریں گے۔

مزیدخبریں