(محمد ساجد) پاکستانی گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق نے دبئی شو میں گانے گاتے محفل لوٹ لی، اس ایونٹ میں مشہور معروف صحافی اور میزبان وسیم بادامی، سٹیج اداکارہ دیدار سمیت کئی ناموں شخصیات نے شرکت کی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں دیدار کیساتھ نوجوان نے ٹھمکے لگا کر شرکاء کو خوب محظوظ کیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق ان دنوں دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ زمین ڈاٹ کام کی جانب سے منعقد کئے گئے شو میں شریک ہوئے، اس ایونٹ میں معروف پاکستانی صحافی اور میزبان وسیم بادامی، سٹیج اداکارہ دیدار سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی، سوشل میڈیا پر ابرار الحق کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی۔
وائرل ویڈیو کو 'علی سفیان واصف' نامی شخص نے انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا جبکہ'galaxylollywood' انسٹا پیج پر بھی اپ لوڈ کیا گیا، اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ابرار الحق اپنا گانا''اساں تیری گل کرنی' گنگنا رہے ہیں، اتنے میں شرکاء میں سے ایک لڑکا سٹیج پر آتا ہے جس پر ابرار الحق بھی مذاق میں کہتے ہیں، مجھے پتہ اس کاٹھمکا بہت معیاری ہوگا؟
بعدازاں نوجوان نے ٹھمکے لگاتے حاضرین کو خوب محظوظ کیا جبکہ سٹیج اداکارہ دیدار نے بھی ابرار کے اس گانے پر رقص کیا۔ ویڈیو کے سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اس کو خوب سراہا اور کمنٹ سیکشن میں دلچسپ تبصرے کئے۔