ایشیا کپ 2022 کاچیمپئن کون؟ میچ سے قبل بابراعظم کی اہم پیشگوئی

10 Sep, 2022 | 08:17 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2022،بڑے ایونٹ کا بڑا معرکہ کل پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا، اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی جانب سے اہم بیان دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ فائنل میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں، ہم ٹرافی جیتنے سے اس وقت ایک قدم دور ہیں، ہر کپتان اور ٹیم کا خواب ہوتا ہے کہ وہ ٹرافی جیتے۔بحثیت ٹیم اس وقت ہمارا ایک ہی ہدف ہے کہ ہم فائنل میں اچھا پرفارم کریں اور ٹورنامنٹ جیتیں، ایشیا کپ میں ہمارے میچز بڑے شاندار  رہے ہیں، ایشیا کپ میں ہم نے بڑے ٹف میچز کھیلے ہیں، کھلاڑیوں نے بڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مختلف کھلاڑیوں نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

جب ہم ٹیم بنانے کے مرحلے میں ہوتے ہیں تو مختلف کھلاڑیوں کا پرفارم کرنا اچھا ہوتا ہے، بحثیت کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم یہ میرے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے،اس سے مستقبل کے لئے کامیابیوں کا راستہ بنانے میں مدد ملتی ہے۔

بابراعظم نےکہا کہ ٹاس اب تک اہم رہا، دوسری اننگز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیت رہی ہیں، دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے کیوں کہ وکٹ اس وقت بہتر ہوتا ہے۔فینز بہت سپورٹ کرتےہیں لیکن انہیں ہمیشہ کہتا ہوں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے، کبھی پرفارمنس اچھی ہوتی ہےکبھی نہیں، فینز  وہی ہوتےہیں جو ہروقت ٹیم کو سپورٹ کریں۔

بابر نے کہا کہ فائنل سے پہلے میچز بہت اچھے ہوئے خاص طور پر افغانستان والا میچ، ہم ایسے توقع نہیں کر رہے تھے، نسیم شاہ نے دو چھکے لگا کر جاوید میانداد بھائی کی یاد دلائی، سری لنکا کے خلاف فائنل میں اچھی ٹف کرکٹ ہو گی۔ دبئی میں موسم ایسا ہے کہ اوس کا کردار بھی ہوتا ہے۔

مزیدخبریں