ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

PTI Members Resign Issue, REJECTED
کیپشن: PTI Members Resign Issue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری اور ڈی نوٹیفائی کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے نوٹیفکیشن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عبد الشکور شاد کی درخواست پر احکامات جاری کیے گئے۔

گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے 11 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔

ان ارکان میں علی محمد خان، فضل محمد خان، شوکت علی، فخر زمان خان، اعجاز شاہ، جمیل احمد، اکرم چیمہ، عبدالشکور شاد، فرخ حبیب، شیریں مزاری اور شاندانہ گلزار کے استعفے منظور کیے گئے تھے۔

ان 9 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب بھی سیلاب کے باعث ملتوی کردیے گئے ہیں اور ان حلقوں سے عمران خان پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer