ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو ان کی موجودہ پرفامنس پر کیا مشورہ دیا؟

شاہد آفریدی نے بابر اعظم کو ان کی موجودہ پرفامنس پر کیا مشورہ دیا؟
کیپشن: Shahid Afridi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو  سری لنکا کے میچ میں پریشرنہیں لینا چاہیے۔

ایک انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں بھارت کے خلاف افغانستان کی ٹیم ہرفیلڈ میں زیرو نظر آئی۔شاہد آفریدی نے کہا کہ بیٹنگ، فیلڈنگ، بولنگ سمیت ہر شعبے میں افغانستان کی کارکردگی صفرتھی اور بھارت نے کل کےمیچ سے اپنا اختتام اچھے اندازمیں کیا۔ اس سے قبل افغانستان نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کا آغاز اچھے انداز میں کیا تھا۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کا پاکستان کو شکست دینے کا خواب دیکھنا قبل از وقت ہے،اس طرح کرکٹ نہیں ہوتی اور یہ کوئی پروفیشنل طریقہ نہیں ہے۔شاہد آفریدی نے بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر بڑا کھلاڑی ہے  اگر 3، 4میچز میں اچھی پرفارمنس نہیں ہوتی تو  اسے پریشر نہیں لینا چاہیے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر