ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرفیوم کی خوشبو کو پورا دن کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے؟ آسان تراکیب جانیے

پرفیوم کی خوشبو کو پورا دن کیسے برقرار رکھا جا سکتا ہے؟ آسان تراکیب جانیے
کیپشن: Perfume
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آج ہم آپکو پرفیوم کی خوشبو پورا دن برقرار رکھنے کا آسان طریقہ بتائیں گے۔

پرفیوم استعمال کرنے کا شوق کس کو نہیں ہوتا تاہم بیشتر افراد خوشبویات کے استعمال کے حوالے سے زیادہ واقف نہیں ہوتے اور اس وجہ سے مہنگے سے مہنگے پرفیوم کی مہک بھی بہت جلد اڑ جاتی ہے۔یعنی آپ صبح پرفیوم لگاتے ہیں اور ایک گھنٹے بعد مہک ختم ہوجاتی ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنا بھی ممکن ہے؟

بالوں میں:

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر آپ کے بال پرفیوم کے اسپرے کے لیے چند بہترین مقامات میں سے ایک ہیں کیونکہ وہ خوشبو کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں جبکہ آپ کی حرکت کے ساتھ ارگرد کے ماحول کو بھی خوشبودار بناتے ہیں۔ماہرین کے مطابق خوشبو بالوں کی جڑوں میں چلی جاتی ہے اور اس طرح خوشبو زیادہ دیر تک برقرار رہتی ہے، مگر الکحل ملا پرفیوم استعمال کررہے ہیں تو بالوں کوو خشک ہونے سے بچانے کے لیے بہتر ہے کہ اسے کسی برش پر چھڑک کر بالوں پر لگائیں

کہنی کے سامنے والے حصے میں:

جسم کے وہ حصے جہاں نبض کے پوائنٹ ہوتے ہیں یعنی جہاں رگیں جلد کے قریب ہوتے ہیں، وہ مقامات حرارت خارج کرتے ہیں، وہ خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، ان میں گردن، کلائیاں قابلِ ذکر ہیں، مگر کہنی کا سامنا والا حصہ بھی ایسا ہی ایک بہترین مقام ہے۔

ناف:

چند قطرے پرفیوم کے ناف پر لگانے سے بھی ایسا مکن ہے، جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ جسم کے وہ حصے جو حرارت خارج کرتے ہیں، خوشبو کو دیر تک برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، ناف کا مقام بھی ان میں سے ایک ہے۔ 
گھٹنوں کے پیچھے:

گھٹنوں کے پیچھے کا نرم حصہ بھی نبض کے ان مقامات میں سے ایک ہے جو پرفیوم کے لیے بہترین ہے۔ وہاں پرفیوم کا چھڑکاؤ دن بھر خوشبو کو برقرار رکھ سکے گا اور چلنے کے دوران ارگرد کے ماحول کو بھی مہکائے گا۔

پنڈلیوں کے نیچے:

چلنے کے دوران ٹانگوں سے حرارت پیدا ہوتی ہے اور اس وجہ سے پنڈلیوں پر پرفیوم کا چھڑکاؤ خوشبو کو دن بھر برقرار رکھنے میں مدد دے سکتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر