(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،سونےکی فی تولہ قیمت میں 1300 روپےکا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق سونے کے خریداروں کے لئے اہم خبر آگئی، قیمت میں 1300 روپےکا اضافہ ہونے سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 53 ہزارروپےکا ہوگیا، 10گرام سونا1115روپے کااضافہ جبکہ 10گرام سونا ایک لاکھ31ہزار173روپےکاہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 850 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 700 روپے کا تھا،ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 728 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 58 روپے تھا اورعالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 721 ڈالر فی اونس تھا۔