(ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے ایک نیا ای پیمنٹ سسٹم متعارف کرایا ہے جو تمام ڈیجیٹل ادائیگی اور نقدی کی ضروریات کا جواب دینے کے لئے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔جس کے ذریعے آسانی سے رقم جمع اور دوسری جگہ بھجوائی جاسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق یہ ترقی نادرا کی ' ون لنک' کے ساتھ شراکت کے نتیجے میں ہوئی ہے، ون لنک بینکوں کے ڈیجیٹل معاملات سے متعلق خدمات فراہم کر نےوالی کمپنی ہے، دونوں حکام نے ای-ادائیگی کے نظام کو تیار کرنے اور اس کا انتظام کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اتحاد بنایا ہے جو نادرا کی پہلے سے موجود ای سہولت فرنچائز پر استوار ہوگا۔
اس شراکت داری کی بدولت نادرا ڈیجیٹل ادائیگی کی خصوصیات کے ساتھ 17 ہزار ای سہولت آؤٹ لیٹس کو مکمل اے ٹی ایم میں تبدیل کر دے گا، یہ آؤٹ لیٹس فنڈ کی منتقلی، کیش اِن، اور کیش آؤٹ، پبلک ٹو گورنمنٹ، گورنمنٹ ٹو پبلک اور پبلک ٹو پبلک پیمنٹس ادائیگیاں کرنے کے قابل ہوں گے۔
معاہدے پر نادرا کے چیئرمین طارق ملک اور 1 لنک کے سی ای او نجیب اگروال نے گزشتہ روز کو اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر میں دستخط کیے۔چیئرمین طارق ملک کا کہناتھا کہ نادرا اپنی ڈیجیٹل خدمات کے ذریعے سرکاری اور نجی دونوں شعبے کے اداروں کو بااختیار بنا کر ای گورننس کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ نادرا کی ای سہولت پاکستان میں مالی ادائیگیوں کے لیے جدید ترین ڈیجیٹل سروسز میں سے ایک ہے۔
یہ اتحاد نادرا آؤٹ لیٹس کو ملک بھر میں سولہ ہزار پانچ سو لنک ون کی صلاحیت کو دوگنا کرے گا جس کے ذریعےلوگ آسانی سے رقم جمع اور نکال سکیں گے۔
@NadraPak rolls out #ePayment platform by successfully integrating @esahulatHQ and #1LINK -Thus enabling 17000+ outlets to perform fund transfer, cash, #P2G #G2P & #P2P payments