عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی، ایک اور نوٹس بھجوادیا گیا

10 Sep, 2022 | 03:21 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت کا معاملہ ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کواسلام آبادپولیس نےجے آئی ٹی کےسامنے پیش ہونےکے لیے ایک اورنوٹس بھجوادیا، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان آج شام 5بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی میں پیش ہوں۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت کا معاملہ پرچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کواسلام آبادپولیس نےجے آئی ٹی کےسامنے پیش ہونےکے لیے ایک اورنوٹس بھجوادیا، نوٹس کا متن میں کہا گیا کہ عمران خان آج شام پانچ بجے تھانہ مارگلہ میں جے آئی ٹی میں پیش ہوں، گزشتہ روز بھی نوٹس بھجوایا گیا تھا لیکن آپ پیش نہ ہوئے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ آپ 12 ستمبر تک ضمانت پر ہیں ، لہذا آج پیش ہوکر تفتیشی ٹیم کے سامنے سوالات کے جوابات دیں ، نوٹس کی عمران خان کے چیف سکیورٹی افسر ایس پی راجہ طاہر کے ذریعے تعمیل کرائی گئی۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نےکہا کہ ملکی سیاسی حالات پہلے ہی بہت مشکلات کا شکار ہیں اور ایسے وقت میں جب ملک کا بیشتر حصہ زیر آب آچکا ہے اس وقت چیئرمین عمران خان کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف مقدمے بناکر ان کو نااہلی کے طرف لے جانے اور ملک کو انتخابات سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہےجن حلقوں میں انتخابات ملتوی کیے گئے ان میں سے کسی میں بھی سیلاب نہیں تھا اور اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح ڈراما کیا کہ اپنی ہی حکومت کی سفا ر ش پر انتخابات کے ملتوی ہونے پر کہا انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہیے تو کیا آپ اس وقت سو رہے تھے جب آپ کی حکومت یہ خط لکھ رہی تھی۔

مزیدخبریں