(ویب ڈیسک)پتوکی کےنواحی علاقہ بونگہ مالا میں نوجوان نے دسویں کلاس کی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، نوجوان نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی، تھانہ سرائے مغل پولیس نےموقع پر پہنچ گئی۔
تفصیلات پتوکی کےنواحی علاقہ بونگہ مالا میں نوجوان نے دسویں کلاس کی طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، نوجوان نے لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی،والدہ کا کہناتھا کہ ارسلان نامی نوجوان گھر داخل ہو کر میری بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔
شور مچانے پر اہل محلہ کے لوگ جمع ہوگئے۔ نوجوان نے مشتعل ہوکر میری بیٹی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔اہل محلہ جمع ہو کر مدد کے لیے آئے تو نوجوان نے اپنے آپ کو بھی گولی مار لی ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نےموقع پر پنہچ گئی تفتیش شروع کردی۔