دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرا کا حامل فون متعارف

10 Sep, 2022 | 01:31 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) سیلفی کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، موٹرولا نے موبائل فون بنانے والی تمام کمپنیز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا پہلا 200 میگا پکسل کیمرا کا حامل فون متعارف کرادیا۔

 ذرائع کے مطابق موٹرولا نے نئے فون میں مین کیمرا 200 میگا پکسل کا دیا ہے، وہیں اس نے فون میں سیلفی کیمرا بھی 60 میگا پکسل کا دے کر باقی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

کمپنی نے ’ موٹرولا ایج 30 الٹرا‘ کو پیش کرتے ہوئے اس میں کیمرا کی ٹیکنالوجی کو بھی اپگریڈ کردیا اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے کیمرے اعلیٰ کوالٹی کے ویڈیو کیمرا سے بھی بہتر نتائج دینے کے اہل ہیں۔

فون کے بیک سائیڈ پر تین کیمرے دیئے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 200 میگا پکسل کا ہے جبکہ دوسرا 50 اور تیسرا 12 میگا پکسل کا ہے۔اسی طرح فون کے فرنٹ پر 60 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور یہ پہلا فون ہے، جس میں اتنے زیادہ میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ۔

مزیدخبریں