آرمی چیف آج ضلع دادو کا دورہ کرینگے

10 Sep, 2022 | 12:58 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج ضلع دادو کے دور دراز علاقوں کا دورہ کریں گے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کے مطابق آرمی چیف ریلیف اور میڈیکل کیمپس میں موجود سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں مصروف پاک فوج کے دستوں سے ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ آرمی چیف دادو، خیر پور ناتھن شاہ، جوہی، میہڑ اور منچھر جھیل کا فضائی جائزہ لیں گے۔

مزیدخبریں