سٹی42:وزیراعظم شہبازشریف، حمزہ شہبازکیخلاف رمضان شوگرملزریفرنس، عدالت نے رمضان شوگرملزریفرنس کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔
عدالتی فیصلے کےمطابق عدالت رمضان شوگرملزریفرنس چیئرمین نیب کوارسال کرتی ہے۔احتساب عدالت کےتحریری فیصلے کے مطابق ریفرنس متعلقہ فورم پردائرکریں ۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز متعلقہ فورم پر پیش ہوں۔نیب ترمیمی ایکٹ2022 کےتحت سماعت کااختیارنہیں۔
احتساب عدالت کےتحریری فیصلے کے مطابق دونوں ملزمان5،5لاکھ کے حفاظتی شورٹی بانڈزجمع کروائیں، شہبازشریف کانیاپلیڈرمقررکرنیکی درخواست منظور کی جاتی ہے،انوار حسین ایڈووکیٹ کوشہباز شریف کا نیا پلیڈر مقرر کیا جاتا ہے،شہباز شریف کو حاضری سےاستثنی دےکر پلیڈر مقررکیاتھا۔