ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید5 افراد جاں بحق

10 Sep, 2022 | 10:55 AM

ویب ڈیسک: ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے مزید5 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

گزشتہ چوبیس گھٹے میں سندھ میں ایک اور بلوچستان میں 4ہلاکتیں ہوئیں ۔ ملک بھر میں سیلاب سے اموات کی تعداد ایک ہزار396ہو گئی ۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6بچے بھی زخمی ہوئے ۔

این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق  بلوچستان میں اب تک 268 اور پنجاب میں191 افراد سیلاب سے لقمہ اجل بنے۔گلگت بلتستان میں اب تک بائیس اور آزاد کشمیر میں44 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختو ںخوا میں جاں بحق افراد کی تعداد293 ہے۔ ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کے باعث زخمیوں کی تعداد 12 ہزار 728 ہے ہے۔ ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد بارشوں سے متاثر ہوئے۔

مزیدخبریں