آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ چھوڑ دی

10 Sep, 2022 | 09:02 AM

ویب ڈیسک: آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف اتوار کو سیریز کا آخری میچ ان کا آخری ون ڈے ہوگا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار کو سیریز کا آخری میچ فنچ کا آخری ون ڈے ہوگا تاہم ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔36 سالہ بیٹر  145 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں جب کہ اپنی آخری 7 اننگز میں وہ صرف 26 رنز  ہی اسکور کر سکے۔

ایرون فنچ نے اس سے قبل 2023 ورلڈ کپ تک ون ڈے کرکٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں