بجلی صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

10 Sep, 2022 | 08:23 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کے الیکٹرک انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ کراچی کے صارفین کو بجلی کی قیمت کم ہونے کا ریلیف ستمبر کے بلوں میں دیا جائے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، بجلی سستی ہونے سے کراچی کے صارفین کو مجموعی طور پر 7 ارب 40 کروڑ روپے تک کا ریلیف ملے گا۔

مزیدخبریں