ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ؛ بھائی جاں بحق

10 Sep, 2021 | 08:45 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)ایڈیشنل آئی کی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوزنیوز کو موصول، فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے شدید زخمی ہوگئے جب ‏کہ ان کے بھائی جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے شدید زخمی ہوگئے جب ‏کہ ان کے بھائی جاں بحق ہو گئے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج 24 نیوزنیوز کو موصول ہوگئیں ہیں،فتح جنگ روڈ پر واقع ٹال پلازہ پر ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی سفید کورولا کا تعاقب کررہے تھے۔

ترجمان موٹروے پولیس کا کہناتھا کہ مشکوک گاڑی کے تعاقب کے نتیجے میں سجاد افصل آفریدی پر فائرنگ کی گئی، ایڈیشنل آئی جی موٹروے کو دو گولیاں لگی، سجاد افصل آفریدی کو شدید زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا،فائرنگ کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی موٹروے کے بھائی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے نعمان افصل پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس سےوابستہ تھے۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ ‏بندی کر دی ہے، ملزمان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے پولیس کےسینئرافسر کی گاڑی پرفائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او راولپنڈی سے واقعےکی ‏رپورٹ طلب کر لی ہے، آئی جی پنجاب نے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلدازجلد گرفتار کر کے سخت قانونی ‏کارروائی کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں