پولیس اہلکاروں کی یونیفارم میں کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

10 Sep, 2021 | 08:25 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی)آئی جی پنجاب کا پہلا حکم،مانیٹرنگ اور شہریوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے کےلئے وارڈنز اور اپریشنز کی یونیفارم میں کیمرے نصب کرنے کافیصلہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب رائوسردار نے فورس کی دوران ڈیوٹی موثرمانیٹرنگ ،شہریوں کی پولیس کے غلط رویے کے خلاف شکایات دور کرنے کےلئے پولیس اہلکاروں کی یونیفارم میں کیمرے نصب کرنےکے احکامات جاری کئے ہیں،پہلے مرحلے میں ٹریفک وارڈنز کی یونیفارم میں فرنٹ کیمرے لگائے جائیں گے ، دوسرے مرحلے میں آپریشنز پولیس کی وردیوں میں کیمرےنصب کئے جائیں گے۔

دونوں ونگز فیلڈ میں ڈیوٹی کرتے ہوئےعوام کے ساتھ ڈائریکٹ رابطہ میں ہوتے ہیں ،انہی فورسز کی زیادہ شکایات موصول ہوتی ہیں،آئی جی پنجاب نےڈی آئی جی آئی ٹی کوپراجیکٹ کےلئے فزبیلٹی رپورٹ تیار کرکے پیش کرنے کاحکم دیاہے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدرات آپریشنز اور آئی ٹی برانچوں بارے اجلاہوا،انہوں نےسافٹ وئیر ڈویلپمنٹ و مانیٹرنگ روم کا دورہ بھی کیا، آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ تھانوں اور دفاتر میں شہریوں سے بدسلوکی یا درشت رویہ رکھنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کاکہناتھا کہ عدالتی مفروروان کی تازہ ترین تفصیلات لے کر عدالتوں سے ان کے ضمانتیوں کی ضمانتیں ضبط کروائی جائیں،متعلقہ سیشن ججز کو درخواست کریں کہ مفروران کی ضمانتیں دینے والوں کے شناختی کارڈ نمبرز کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے،شہریوں کی سہولت اور تھانوں میں سائلین کے مسائل کے بلا تاخیر اور جلد از جلد حل کو اولین ترجیح سمجھا جائے۔

مزیدخبریں