47-AK آج کے دور میں بھی مقبول کیوں؟ حیران کن معلومات

10 Sep, 2021 | 07:07 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) ملک کا دفاع نظام موثر بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئےجدید ہتھیاربنائے جارہے ہیں، ہتھیاروں میں قدیمی گن AK-47 کو خاص اہمیت حاصل ہے جس کی مقبولیت کا اندازہ یویٹوب پر جاری ایک ویڈیو سے کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق AK-47 گن کے آج کے اس جدید دورمیں مقبول ہونے کی آخر وجہ کیا؟ عصر حاضر میں نت نئے ہتھیار بنائے جارہے ہیں مگر اس گن کو آج بھی خاص اہمیت حاصل ہے،دہشگرد جن کے پاس فنڈز کی کمی نہیں ہوتی وہ بھی اس گن کو ہی استعمال کرتے ہیں، اس گن کا نام AK-47 کیوں؟

A کا مطلب آٹومیٹک اور K کا مطلب کلاشنکوف جبکہ 47 اس لئے کہا جاتا ہے کیوں اس گن کو 1947 میں بنایا گیا تھا، اس کی خوصیات کی بات کی جائے تو  اس کے ٹریگر  کو ایک بار دبانے سے 10 گولیاں نکلتی ہیں مگر یہ کام تو سینکڑوں گنز بھی کرپاتی ہیں مگر AK-47 گن کیوں مقبول ہے؟

کلاشنکو ایک روسی سائنسدان تھے انہوں نے 1947 میں اس بات کا دھیان رکھتے ہوئے  AK-47 گن کو بنایا کہ سردی کے موسم میں بندوق کے چیمبر نمی سی پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے یا تو گولیاں ٹھیک سے فائر نہیں ہوتیں یا ٹھیک نشانے پر نہیں لگتی،  روسی سائنسدان نے روسی نے اس گن کو بناتے اس طرح کے میٹریل کو استعمال کیا کہ اس کا چیمبر سردی، گرمی کے موسم میں نمی سے محفوظ اور مڑتا نہیں۔

دوسرا یہ کہ اس گن کو مختلف حصوں میں تقسیم کرنا اور پھر ان کو جوڑنا بہت آسان ہے اسی لئے آج بھی یہ گن دنیا میں کافی مقبول ہے۔

اے۔ کے 47 عام طور پر مشرقی بلاک کے ممالک میں استعمال ہوتی ہے، یہ دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی بندوق ہے اور عام طور غریب افواج کے زیر استعمال ہے۔

اے۔ کے 47 بنادی طور پر مشین گن کی خصوصیات کے ساتھ بنائی گئی ہے، اس میں یہ خاصیت ہے کہ یہ ایک ایک کر کے اور اکٹھے بھی مشین گن کی طرح گولیاں چلا سکتی ہے،امریکا نے اس کے مقابلے میں ایم 16 بندوق بنائی، ویتنام کی جنگ میں ان دونوں کا ہی مقابلہ تھا۔

مزیدخبریں