آئی جی پنجاب نے اہم احکامات جاری کردیے

10 Sep, 2021 | 06:21 PM

M .SAJID .KHAN

سٹی42:نئے آئی جی پنجاب کی زیر صدرات آپریشنز اور آئی ٹی برانچوں بارے اجلاس اور سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ و مانیٹرنگ روم کا دورہ،  آئی جی پنجاب کا کہناتھاتھانوں اور دفاتر میں شہریوں سے بدسلوکی یا درشت رویہ رکھنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدرات آپریشنز اور آئی ٹی برانچوں بارے اجلاہوا جبکہ انہوں نےسافٹ وئیر ڈویلپمنٹ و مانیٹرنگ روم کا دورہ بھی کیا، آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ تھانوں اور دفاتر میں شہریوں سے بدسلوکی یا درشت رویہ رکھنے والوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کاکہناتھا کہ عدالتی مفروروان کی تازہ ترین تفصیلات لے کر عدالتوں سے ان کے ضمانتیوں کی ضمانتیں ضبط کروائی جائیں،متعلقہ سیشن ججز کو درخواست کریں کہ مفروران کی ضمانتیں دینے والوں کے شناختی کارڈ نمبرز کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے،شہریوں کی سہولت اور تھانوں میں سائلین کے مسائل کے بلا تاخیر اور جلد از جلد حل کو اولین ترجیح سمجھا جائے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیر کا کہناتھا کہ  پنجاب پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے جنرل پولیسنگ اور سروس ڈلیوری کو مزید موثر بنار ہی ہے،پنجاب پولیس کے آئی ٹی سافٹ وئیرز کی پی کے، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور بلوچستان پولیس کو بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنزصاحبزادہ شہزاد سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیرا، ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر اور اے آئی جی آپریشنز ذیشان رضاسمیت دیگر افسران موجود تھے۔

واضح رہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا تعلق صوبہ پنجاب کے ضلع لودھراں سے ہے انہوں نے 1990میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی۔ انکا تعلق اٹھارہویں کامن سے ہے،انہوں نے ایم بی بی ایس، ایم اے(مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم، HRM)کی ڈگریاں حاصل کر رکھی ہیں۔

مزیدخبریں