ورلڈ بیچ ریسلنگ، انعام بٹ نے آذربائیجان کے پہلوان کو چت کردیا

10 Sep, 2021 | 06:13 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: یونان کے شہر کیٹرینی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلے جاری ہیں۔ انعام بٹ پہلوان نے 90 کلو کیٹگری میں آذربائیجان کے پہلوان کو  0-1 سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق یونان کے شہر کیٹرینی میں ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کے مقابلے جاری ہیں۔ انعام بٹ نے اپنے پہلے مقابلے میں آذربائیجان جبکہ زمان انور نے دو مقابلوں میں ترکی اور رومانیہ کے پہلوانوں کو چت کیا۔ انعام بٹ پہلوان نے 90 کلو کیٹگری میں اپنے پہلے مقابلے میں آذربائیجان کے پہلوان کو 0-1 سے شکست دے دی۔

زمان پہلوان نے اوپن ویٹ کے اپنے پہلے مقابلے میں ترکی کے پہلوان کو 1۔5 سے جبکہ دوسرے مقابلے میں رومانیہ کو 3-0سے شکست دے دی۔ انعام بٹ کا کہنا تھا کہ پوری کوشش ہو گی کہ پاکستان مزید میڈلز لے کر آئیں۔ ورلڈ بیچ ریسلنگ سیریز کا فائنل کل یونان کے شہر کیٹرینی میں ہی کھیلا جائے گا۔ 

مزیدخبریں