(عمران یونس)کورونا کی بگڑتی صورتحال،پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں ان لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات پر کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے لیکن طلباء کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں ان لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
13 ستمبر سے تمام کلاس اور تحقیقی سرگرمیوں ان لائن کرنے کی ہدایات کردیں گئیں،14 ستمبر کی شیڈول اکیڈمک کونسل بھی ملتوی کردی گئی،اکیڈمک کونسل کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرکے تمام نجی و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 ستمبر بروزبدھ تک بند رہیں گے۔
کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ان کا مزید کہنا تھا گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں,تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے 13 ستمبر کو صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کرلی گئی ہے, 13 ستمبر کو ہونے والی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے مزید رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتہ مزید بند رہیں گے، توسیع کا فیصلہ کورونا صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش نظر کیا گیا، کورونا کی پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 27 حساس اضلاع پر ہوگا۔
29 اگست کو کورونا پابندیوں کی 13 سے 27 اضلاع تک توسیع کی گئی تھی کورونا پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبرکے لئے کیا گیا تھا۔