سٹی 42: بارش کا پانی بھی مدد کا جذبہ کم نہ کر سکا، سکیورٹی گارڈ نے بیدیاں روڈ پر وہیل چیئر پر بیٹھے معذور شخص کی مدد کی۔
انسان کی تخلیق اور اس کے وجود سے جہاں اس زمین کی رونق باقی ہے، وہیں دوسری طرف ہمیں باہمی اخوت و محبت اور وفاداری کے تقاضوں کو پورا کرنے کا بھی بہترین موقع ملتا ہے۔ ایک اچھا معاشرہ وہی ہوتا ہے، جس میں تمام انسان ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے اور حاجت مندوں کی ضرورت کو پورا کرتے ہوئے زندگی گزارنے کو اپنا فریضہ سمجھیں۔
ایسی ہی ایک مثال بیدیاں روڈ پر ایک سکیورٹی گارڈ کی ہے جس نے وہیل چیئر پر بیٹھے معذور شخص کی مدد کرکے دعائیں سمیٹیں۔ لاہور شہر میں آج صبح سے ہی موسلادھار بارش تھی، جس کے باعث شہر کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ گارڈ عبداللہ نے معذور شخص کو بارشی پانی سے نکالنے میں اس کی مدد کی۔ سکیورٹی گارڈ نے وہیل چیئر کو دھکا لگا کر بارش کے پانی سے نکالا۔