(ویب ڈیسک) زندگی میں ایسے متعدددلچسپ واقعات نظروں کے سامنے رونما ہوتے ہیں جن کو دیکھ کر یاانسان دنگ رہ جاتا ہے اور اس کے بارے دوسروں کو ضرور بتاتا ہے ، ایسے واقعات نہ صرف انسانوں بلکہ جانور کے ساتھ بھی پیش آتے ہیں، شکاری ان کا شکار بھی کرتے ہیں جبکہ جنگلی جانور پیٹ بھرنے کے ایک دوسرے کا کھاتے ہیں،ایسا ہی واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کرہ ارض پر موجود انسانوں سمیت جانور اپنا پیٹ بھرنے کے لئے مختلف تراکیب استعمال کرتے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کو دیکھنے والے تعجب میں مبتلا ہوگئے،اس ڈرامائی واقعہ میں ایک چیتے کو بلی کا شکار کرتے اس کے پیچھے بھاگتے دیکھا مگر بدقسمتی سے دنوں گہرے پانی کے کنویں میں جاگرے۔
یہ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ناسک کے کنکوری گاؤں میں پیش آیا،بلی کا شکار کرنے کی بجائے کنویں میں گرپڑے جہاں دنوں میں لڑائی ہوئی، مقامی لوگوں نے بتایا کہ کنواں تقریبا 25 سے 30 فٹ گہرا ہے اور دونوں جانوروں کو اتوار کی شام کرین کی مدد سے محکمہ جنگلات کے حکام نے بچایا۔
لوگوں کا کہناتھا کہ انہوں نے کنویں سے بلی اور چیتے کی دھاڑیں کی آوازیں سنیں تومحکمہ جنگلات کو آگاہ کیا،محکمہ جنگلات حکام کاکہناتھا کہ کنویں سے جانوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنویں میں چیتا بلی پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا مگر اپنے دفاع میں بلی اس کا ہرحملہ ناکام بنارہی ہے، ایک موقع ایسا بھی آیا جہاں بلی چیتے کے نیچے آگری بیٹھ گئی اور اس بار چیتے نے اس پر حملہ نہیں کیا، بعد ازاں محکمہ وائلڈ لائف حکام نے پہلے ایک بالٹی سے بلی کو نکالا اور پھر چیتے کو اور دنوں کا آزاد کردیا۔