بیٹوں کے نام پر تنقید کرنے والوں کو کرینہ کپور کا جواب

10 Sep, 2021 | 05:04 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:   بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور کااپنے بیٹوں، تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان کے ناموں پر تنقید کرنے والوں کو جواب۔

اداکارہ کرینہ کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے دونوں بیٹوں کے ناموں پر ناقدین کی جانب سے سامنے آنے والے ردِعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’کسی کی فیملی کے بارے میں اس طرح بات کرنا بہت افسوسناک ہے۔حقیقت میں یہ اِن کے دونوں خوبصورت بیٹوں کے خوبصورت نام ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں ہیں۔‘

اداکارہ  نے کہا کہ ’بچوں کے بارے ٹرولنگ کرنا ان کی سمجھ سے بالاتر ہے، اب اُنہیں صرف اپنے کام سے کام رکھنا ہے ۔ان کا اکہنا تھا  ’وہ اپنی زندگی کو ان ٹرولرز کی آنکھوں سے نہیں دیکھ سکتی ہیں۔‘

دوسری جانب اداکار سیف علی خان کی بڑی بہن صبا پٹودی نے بھی اس معاملے پر کرینہ کی حمایت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ۔صبا نے کرینہ اور بھائی سیف علی خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’جب ایک ماں اپنے بچے کو جنم دیتی ہے تو پھر صرف اس ماں اور باپ کو یہ فیصلہ کرنے کا حق ہے کہ ان کے بچے کی پرورش کیسے ہوگی۔‘

مزیدخبریں