ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹور مالکان کو سزائیں

جعلی ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹور مالکان کو سزائیں
کیپشن: Fake medical store
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: جعلی ادویات فروخت کرنے پر لاہور کے سو میڈیکل سٹوروں کے مالکان کے خلاف چالان ڈرگ کورٹ میں پیش کر دیے گئے۔ عدالت نے چالان آنے پر پچاس مالکان کو جرمانے اور تابرخاست عدالت قید کی سزائیں سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ کی عدالت میں ڈرگ انسپکٹروں نے مختلف میڈیکل سٹوروں پر چھاپہ مار کر غیر معیاری ادویات اور بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے والے مالکان کے چالان پیش کیے۔ عدالت نے سماعت کرتے ہوئے  پچاس میڈیکل سٹوروں کے مالکان کو ایک لاکھ  سے زائد جرمانے اور تابرخاست عدالت قید کی سزائیں سنا دی۔

عدالت نے مزید مالکان کو پیر کے روز طلب کرلیا جبکہ عدالت نےجن کو سزائیں سنائی ان میں داتا گنج بخش ٹاؤن کے پرویز کو بغیر لائسنس میڈیکل سٹور چلانے پر  55 ہزار روپے جرمانہ اور تابرخاست عدالت جبکہ شاہ کوٹ کے خرم شہزاد کو بیس ہزار روپے جرمانے کی سزا اور تابرخاست عدالت قید کی سزا سنائی۔

اسی طرح دیگر الزامات میں پچاس میڈیکل سٹور کے مالکان کو ایک لاکھ سے چالیس ہزار تک سزا سنائی۔ عدالت میں میڈیکل سٹوروں کے مالکان نے معافی نامے جمع کرا دیے۔