اداکارہ زیبا کی 78 ویں سالگرہ

10 Sep, 2021 | 05:18 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک:  اداکارہ زیبانے 78ویں سالگرہ منائی۔ ان کی فنی خدمات کے صلے میں ان کو چار نگار ایوارڈز سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

10 ستمبر 1943 کو  غیر منقسم ہندوستان کے شہرانبالہ  میں  کشمیری ماں اور پنجابی باپ کے ہاں جنم لینے والی شاہین نے فلمی سفر کا آغاز 1962 میں فلم ''چراغ جلتا رہا'' سے کیا۔ پتی ورتا زیبا نے اپنے کیریئر میں 90 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ ان 90 فلموں میں سے 50 فلموں میں انہوں نے اپنے شوہر اداکار محمد علی مرحوم کے ہمراہ  کام کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا۔

زیبا بیگم نے فلمی دنیا میں دیگر ہیروز کے مدمقابل بھی ہیروئن کے کردار کیے، درپن کے ساتھ جب سے دیکھا ہے تمہیں، باجی، بالم، اداکار کمال کے مدِمقابل دل نے تجھے مان لیا،توبہ، آشیانہ، ایسا بھی ہوتا ہے، شبنم، جوکر ،درد دل، سہاگن میں پسند کی گئیں۔ جنگجو ہیرو سدھیر کے ساتھ باغی سپاہی،جوش، کوہ نور ،مفرور میں وہ ہیروئن آئی۔

ٹریجک فلموں کے ہٹ دور میں ان کی فلمی جوڑی وحید مراد اور کمال کے ساتھ بھی فلموں کی کامیابی کی ضمانت تھی اداکارہ زیبا نے جس دور میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، تو اس وقت شمیم آرا،حُسنہ اور نیلو  ان کی مضبوط حریف تھیں تاہم یہ سب واجبی شکل وصورت رکھنے والی لیکن فنی اورپیشہ ورانہ لحاظ سے بہت مضبوط تھیں لیکن دل کش ودل ربا زیبا نے بہت جلد  اپنے حُسن و رعنائی، اداکاری کے ذریعے صفِ اول کی ہیروئنوں میں اپنا نام شامل کر لیا۔

چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کے ساتھ سپر ہٹ کام یاب فلم ارمان کو پاکستان کی پہلی پلاٹینم جوبلی کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ ۔فلم '' ارمان'' ، ''ہیرا اور پتھر'' ،'' توبہ'' ، ''باجی'' ، ''محبت ''، ''انسان اور آدمی'' ، ''جب جب پھول کھلے'' ، ''محبت زندگی ہے'' اور ''پھول میرے گلشن کا'' ان کی  مقبول ترین فلمیں ہیں جنہوں نے باکس آفس پرکامیابی کے ریکارڈ قائم کئے ۔ لیجنڈ اداکار ندیم کے ساتھ زیبا نے فلم دامن، اور چنگاری اور پالکی میں ہیروئن  آئیں ۔

اداکارہ زیبا اور محمد علی کی فلم ''چراغ جلتا رہا ''کی فلم اس لئے بھی تاریخی اہمیت ہے کہ اس کی اوپننگ میں مادر ملت فاطمہ جناح نےشرکت کی۔ ان کی پہلی شادی سے صرف ایک بچی ثمینہ ہے  جو ان کی اکلوتی اولاد ہے۔ اس کے بعد زیبا نے اداکار سدھیر سے 1964 میں شادی کی تھی مگر یہ شادی دو سال تک قائم رہی اور اس کے بعد دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔ ۔بعد میں انہوں نے 1966 میں اداکار محمد علی سے محبت کی شادی کی جو محمد علی کی موت تک قائم رہی۔

پورے کیریئر میں زیبا نے نہ صرف ایک پنجابی فلم ’’ مہندی والے ہتھ ‘‘میں ہیروئن کا کردار کیا، جس کے ہدایت کار ایس سلیمان تھے اور یہ فلم 1963میں کراچی کے پلازہ سینما میں ریلیز ہوئی۔ اس جوڑے کو ایک اور اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے ایک بھارتی فلم ’’کلرک ‘‘ میں بھی کام کیا۔ دونوں  زیبا کو فلم انڈسٹری میں انتہائی عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے اور فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے انہیں بھابھی کے لقب سے پکارتے ہیں۔

مزیدخبریں