ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدارس کے طلبہ کی ڈگریوں سے متعلق نئی پالیسی تشکیل

مدارس کے طلبہ کی ڈگریوں سے متعلق نئی پالیسی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نئے مدارس بورڈ کے طلبہ کی ڈگریاں تصدیق کرنے سے انکار،مدارس بورڈز کے قیام سے قبل داخل ہونے والے طلباء کی ڈگریاں تصدیق نہیں ہوں گی۔
 تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کا نئے مدارس بورڈ کے طلبہ کی ڈگریاں تصدیق کرنے سے انکار کر دیا ہے اور ڈگریوں سے متعلق پالیسی بھی تشکیل دے دی ہے،مدارس بورڈز کے قیام سے قبل داخل ہونے والے طلباء کی ڈگریاں تصدیق نہیں ہوں گی۔

ایچ ای سی نئے مدارس کے طلباء کی شہادۃ العالمیہ کا مساوی سرٹیفکیٹ جاری کرے گا،نئےے مدارس بورڈز سے الحاق شدہ اداروں میں منظور شدہ پالیسی کے برعکس داخلوں پر بھی پاپندی ہوگی۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ مدارس میں داخلوں کیلئے جو شرائط رکھی گئی ہیں ان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے نئے مدارس بورڈز کی ڈگریوں کی تصدیق کا ضابطہ مقرر کر دیا ہے جبکہ کمیشن نے منظور شدہ مدارس کی فہرست بھی اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے،اور طلباء کو ہدایت کی ہے کہ صرف منظوری شدہ مدارس میں ہی وہ داخلہ لیں۔

دوسری جانب محکمہ ہائرایجوکیشن نےکالجزاوریو نیورسٹیز کو 41 ترقیاتی منصوبوں کے لئے5ارب کےفنڈز جاری کردیئے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں کالجز اور یونیورسٹیز میں نئی بلڈنگز،آفسز،کلاسز سمیت دیگر جاری ترقیاتی کاموں کے لئےمحکمہ ہائرایجوکیشن نے5 ارب کے فنڈز جاری کیے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے سرکاری یونیورسٹیز اور کالجز کو 41 جاری منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجرا کیا ہے،فنڈز کالجز کی تعمیر نو اور جامعات میں جاری ترقیاتی کاموں پر خرچ ہوں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer