ویب ڈیسک: سینیئر اداکار اور معروف کامیڈین عمرشریف نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے لیے مدد طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر عمر شریف کی تشویشناک صحت کے حوالے سے خبریں وائرل ہوئی تھیں اور بعد ازاں کامیڈین کے بیٹے جواد عمر نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا تھا کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلاہیں لیکن ان کے علاج کاسلسلہ جاری ہے۔
تاہم اب اداکار عمر شریف کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں معروف کامیڈین کہہ رہے ہیں کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ مجھے بہتر علاج کے لیے ملک سے باہر جانا چاہیے،ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے ۔ عمر شریف نے کہا کہ میری قسمت میں لکھا تھا کہ میں نے شوکت خانم اسپتال کے لیے عمران خان کی مدد کی۔
Literally i grew up watching him and this man used to make everyone laugh and now he's helpless and asking for help from prime minister @ImranKhanPTI , seriously, in tears after watching this video of comedy king #UmerShareef @iamjohnylever #UmerSharifpic.twitter.com/XCRt3rB49A
— Ghulam Abbas Shah (@ghulamabbasshah) September 9, 2021
معروف کامیڈین نے اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں عمر شریف جناب وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوں ، عمران خان صاحب!جب بھی آپ نے مجھے کال کیا ہے میں نے آپ کی آوز پر لبیک کہا ہے اسی لیے مجھے بھی یقین ہے کہ آپ بھی میری آواز پر لبیک کہیں گے۔‘
ذرائع کے مطابق اس بات کی تحقیق کی جا چکی ہے کہ عمر شریف جس بیماری میں مبتلا ہیں اس کا علاج دنیا کے صرف 3 ممالک ( امریکا ، جرمنی اور سعودی عرب ) میں ہوتا ہے لیکن کورونا کی صورتحال کے پیش نظر یہ علاج تاخیر کا سبب بن سکتا ہے تاہم اگر ریاستی سطح پر اقدامات اٹھائے جائیں تو امید ہے کہ یہ کام جلد ہوجائے۔