لاہور میں سب سے زیادہ بارش کہاں ریکارڈ کی گئی؟

10 Sep, 2021 | 03:43 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع، 6 سڑکیں مکمل بند جبکہ لاہور میں سب سےزیادہ بارش لکشمی چوک پر ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں ہونے والی بارش سے لاہور ڈوب گیا۔ بارش سے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام رہی، اضافی ٹریفک وارڈنز بھی ٹریفک کنٹرول کرنے میں ناکام رہے۔ قرطبہ چوک سے مسلم ٹاؤن موڑ، پرانی انارکلی، گنگا رام چوک، شاہ عالم مارکیٹ اور عابدمارکیٹ، شاہدرہ چوک، آزادی چوک اور بادامی باغ کے اطراف بھی ٹریفک جام رہی۔
لاہور میں سب سےزیادہ بارش لکشمی چوک پر ریکارڈ کی گئی۔لکشمی چوک میں167ملی میٹر، تاجپورہ 134، فرخ آباد 133، مغلپورہ 110، پانی والا تالاب 116، اپر مال 89 اور  نشتر ٹاؤن 124 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح چوک ناخدا 126،گلشن راوی 63، اقبال ٹاؤن 50 ، سمن آباد 54، جوہر ٹاؤن 50، گلبرگ 34، ایئرپورٹ51 اور جیل روڈ 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔  محکمہ موسمیات کی وقفے وقفے سے بارش جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔ 

دوسری جانب وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں بارش  کے دوران  نشیبی علاقوں سےفوری نکاسی آب کاحکم دیتے ہوئے کہا کہ واسا حکام، انتظامیہ نکاسی آب کیلئےوسائل بروئےکارلائیں۔ واسا اور انتظامی افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں، پانی کے نکاس میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ ٹریفک روانی کیلئے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔   

مزیدخبریں