پاکستان میں ٹویوٹا کرولا اسپیشل ایڈیشن X 1.6 کی بکنگ کا آغاز ہوگیا

10 Sep, 2021 | 03:24 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستان میں ٹو یو ٹا کرولا اسپیشل ایڈیشن X 1.6  کی بکنگ کا آغاز آج سے ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق  ٹویوٹا موٹرز نے اب گرینڈی کے سارے فیچرز والی نسبتا کم قیمت والی گاڑی متعارف کرادی ہے    ۔ ٹویوٹا کرولا X 1.6 کے اسپیشل ایڈیشن ویرینٹ میں کرولا 1.8 آلٹس گرینڈی  کی تمام خصوصیات ہوں گی ۔  خودکار موسمیاتی کنٹرول ، ایل ای ڈی پروجیکشن ہیڈلائٹس ، پش سٹارٹ بٹن ، سن روف ، کروز کنٹرول سمیت دیگر خصوصیات  اس اسپیشل ایڈیشن میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ، کرولا X 1.6 کا اسپیشل ایڈیشن عوام کے لیے 3.6 ملین   کی قیمت پر دستیاب ہوگی یعنی اس کی قیمت  کرولا  X 1.8L کی ابتدائی قیمت کے برابر ہوگی۔

ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) قیمت اور فیچرز کے لحاظ سے قدرے بہتر قیمت پیش کرتے ہوئے ہونڈا سوک اور ہونڈا سٹی دونوں کے خریداروں کو کرولا اسپیشل ایڈیشن X 1.6 کی طرف راغب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ 


 
 
 


 
 
 

مزیدخبریں