سٹی 42: بادامی باغ، 3 سال بچہ مبینہ بدفعلی کےبعدقتل، 3 سالہ بچے کو بدفعلی کےبعدگلہ دباکرقتل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ بادامی باغ کے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ3 سالہ بچے کو بدفعلی کےبعدگلہ دباکرقتل کیا گیا۔ ضمیرسادات کالونی بادامی کارہائشی تھا،مقتول ضمیرکےاہلخانہ بچےکو طبی امداد کیلئے میوہسپتال لیکرآئے۔ہسپتال میں ڈاکٹرز نے 3 سالہ ضمیر کی موت کی تصدیق کی۔ ڈاکٹرز نےضمیرکےساتھ مبینہ بدفعلی اور موت کی اطلاع دی۔
پولیس اور فرانزک کی ٹیمیں تفتیش کیلئے ہسپتال میں موجود ہیں۔ ایس ایچ او ڈی ایس پی سمیت پو لیس موقع پر موجود ہیں۔ پوسٹ مارٹم کےلیےڈیڈ باڈی کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچے کی موت طبعی یا زیادتی سے ہوئی،تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے بچے کے قتل کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔