محبوبہ پر تشدد ،جرمن فٹبالر کو ریکارڈ جرمانہ

10 Sep, 2021 | 01:15 PM

 ویب ڈیسک : جرمنی کے سابق قومی فٹبالر جیروم بوآٹینگ کو اپنی سابقہ پارٹنر پر جسمانی تشدد کرنے پر ایک عشاریہ آٹھ ملین یورو کے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

میونخ کی ایک عدالت نے سابق ورلڈ چیمپئن کھلاڑی پر ساٹھ روز تک یومیہ تیس ہزار یورو ادا کرنے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ کسی بھی یومیہ جرمانے کی سب سے بڑی رقم بنتی ہے۔ جرمن فٹبال کلب بائرن میونخ کا سیاہ فام اسٹار اپنی سابقہ پارٹنر اور اپنی جڑواں بیٹیوں کی ماں کو تین سال قبل کریبیئن جزائر پر جسمانی تشدد کا نشانہ بنانے کے جرم کا مرتکب قرار پایا ہے۔ اس پر یہ الزام بھی ہے کہ اس نے اپنی محبوبہ کے خلاف توہین آمیز کلمات استعمال کئے ۔

مزیدخبریں