سٹی 42: کاہنہ کے علاقے سرائچ گاؤں میں گھر کی خستہ چھت گرگئی۔ گھر کی چھت گرنےسے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں وقفےوقفےبارش کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے بیشتر علاقے تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں۔بارش کے باعث کاہنہ کے علاقے سرائچ گاؤں میں خستہ حال گھر کی چھت گرگئی۔ گھر کی چھت گرنےسے 8 ماہ کاطیب، 5سالہ ارم اور عادل جاں بحق ہوگئے۔ ادھر رائیونڈ میں گھر کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے، ڈپٹی کمشنر لاہور نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہمی کرنے کی ہدایت کی۔
اپر مال پر واقع وزارت امور خارجہ کے آفس کے باہر بارش کے باعث 2،2 فٹ پانی جمع گیا۔بارش کا پانی ضرورت سے زائد جمع ہوجانے کے باعث بیرون ملک جانے والے شہریوں کو اپنے دستاویزات کی تصدیق کرانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص سیوریج سسٹم کیوجہ سے جب بھی بارش ہوتی ہے یہاں پانی جمع ہوجاتا ہے۔
بارش کا پانی جمع ہوجانے سے رہائشیوں کا بھی گھروں سے باہر نکلنا مشکل ہے۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واسا کو متعدد بار نکاسی آب کے انتظامات کو بہتر بنانے کی درخواست کی لیکن شنوائی نہیں ہوئی, انتظامیہ فی الفور نوٹس لے کر مسئلہ حل کروائے۔