چیف سیکرٹری پنجاب سے پی ایم ایس ایسوسی ایشن کی ملاقات

10 Sep, 2021 | 12:55 PM

Ibrar Ahmad

سٹی 42: چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل سے پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے چار رکنی وفد کی سول سیکرٹریٹ میں ملاقات۔
 تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ میں    چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل سے پی ایم ایس ایسوسی ایشن کے چار رکنی وفد   نےملاقات کی، صوبائی سول سروس کو درپیش مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا،چیف سیکرٹری  کامران علی افضل  کا کہنا تھا کہ  امید ہے باہمی مشاورت سے تمام معاملات جلد طے کر لئے جائیں گے،  ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے اگلے ہفتے دوبارہ ملاقات ہوگی ۔
چیف سیکرٹری پنجاب   سے ملاقات کرنیوالےو فد میں ایسوسی ایشن کے صدر نوید شہزاد مرزا، جنرل سیکرٹری ظفر نقوی، شاہد فرید اور تاثیر احمد شامل تھے

واضح رہے پی ایم ایس افسران  نےمطالبات کےحق میں سول سیکرٹریٹ  پر احتجاج ، چیف سیکرٹری آفس کاگھیراؤ کااعلان کیا تھا،
 پی ایم ایس  افسران  کاپروموشن بورڈکرانےڈی ٹی ایل سیٹیں بحال کرنے کامطالبہ، پی ایم ایس   کا کہنا تھا کہ  گریڈ 18 میں ترقی کیلئےفوری پرموشن بورڈذ کا اجلاس بلایا جائے۔

مزیدخبریں