ویب ڈیسک: صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے پنجاب بھرکے تمام نجی و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب بھرکے تمام نجی و پرائیویٹ تعلیمی ادارے 15 ستمبر بروزبدھ تک بند رہیں گے۔ کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر ان کا مزید کہنا تھا گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں۔ تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے 13 ستمبر کو صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس طلب کرلی گئی ہے۔ 13 ستمبر کو ہونے والی وزرائے تعلیم کانفرنس میں تعلیمی ادارے مزید رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب گزشتہ روز کورونا کی صورتحال کے پیش نظر این سی او سی نےتعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتہ مزید بند رہیں گے، توسیع کا فیصلہ کورونا صورتحال اور ہیلتھ سسٹم پر دباؤ کے پیش نظر کیا گیا۔ کورونا کی پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 27 حساس اضلاع پر ہوگا۔ 29 اگست کو کورونا پابندیوں کی 13 سے 27 اضلاع تک توسیع کی گئی تھی کورونا پابندیوں کا اطلاق 4 سے 12 ستمبر کیلئِے کیا گیا تھا۔