سٹی 42: شہر میں بارش سےسڑکوں پر بارش کاپانی جمع ہونےسے7 اہم شاہراہیں مکمل بند، لکشمی چوک سےگوالمنڈی ،آزادی فلائی اوورسےنیازی شہیدچوک تک بدترین ٹریفک جام
شہر میں بارش سےسڑکوں پر بارش کاپانی جمع ہونےسے7 اہم شاہراہیں مکمل بند، لکشمی چوک سےگوالمنڈی ،آزادی فلائی اوورسےنیازی شہیدچوک تک بدترین ٹریفک جام ، بھاٹی چوک سے شاہ عالم ،ظفرشہیدروڈسے ایک موریہ،دوموریہ پل تک ٹریفک جام، اللہ ہو چوک سےبھلا چوک،شیرانوالہ گیٹ اور جین مندر تک، چوبرجی چوک ،استنبول ،بوٹا محل ،ٹولنٹن مارکیٹ ،جی پی او میں بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کانظام درہم برہم ، گڑھی شاہو ،سبزی منڈی ،راوی روڈ ،اچھرہ سے موڑ مسلم ٹاؤن تک ،ٹمپل مارکیٹ اور زمان پارک و شہر کی دیگر شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سےبدترین ٹریفک جام ، اعوان ٹاؤن ،مکہ کالونی میں بھی بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
سی ٹی او منتظر مہدی کا شہر کی مختلف شاہراہوں کا جائزہ، خود چوکوں میں کھڑے ہوکر ٹریفک نکلواتے رہے۔ سی ٹی او لاہورمنتظر مہدی کی تمام سرکل افسران اوروارڈنز کو چوکوں میں موجود رہنے کی ہدایت ۔سی ٹی او منتظر مہدی کا کہنا ہے کہ بارشی پانی کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار ہے جبکہ شہر کے متعدد مقامات پر پانی جمع، ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے