ویب ڈیسک : کورونا کی چوتھی لہر میں تیزی کے باعث مزید 83 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ ، 3600 سے زائد نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کے مطابق کورون کے باعث ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کےدوران 83افرادانتقال کرگئے، جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 497ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ24 گھنٹوں کےدوران 61 ہزار128 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3ہزار689 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور کورونا کے مثبت کیسز کی شرح6.03 فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں چار لاکھ8 ہزار 758 ،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 66 ہزار 564 اور سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد چار لاکھ 41 ہزار 410، بلوچستان میں 32 ہزار 480 ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں کورونا کے ایک لاکھ ایک ہزار 840، آزاد کشمیر میں 33 ہزار 37 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
دوسری جانب لاہور میں کورونا وائرس سےمزید 9افراد انتقال کرگئے، 672 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح12فیصد ریکارڈ کی گئی۔